ایران

یمن کے بحران کوسفارت کاری کے ساتھ حل کرنے پر تاکید : وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج میں علاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بحران نہیں ہے جسے سفارتکاری کے ساتھ حل نہ کیا جا سکے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جیسا شام کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کر سکتے ہیں اسی طرح یمن کے بحران کو حل کرنا چاہیئے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ بمباری، دھمکی اور استعفا کے ساتھ یمن پر نیا بحران عائد نہیں ہونا چاہیئے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی بحران نہیں ہے جو سفارتکاری کیساتھ حل نہ ہواور ایران کا مقصد امن قائم رکھنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button