ایران

ایران اور فرانس کا ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد جاری رکھنے پر زور

یورپ اور امریکہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے پیرس میں فرانسیسی سینیٹ کے خارجہ امور اور دفاع سے متعلق کمیشن کی چیئر پرسن کرسٹین کیمبن سے ملاقات کی جس میں جامع ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر علمدرآمد جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فرانسیسی عہدیدار کو امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ امریکہ کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ کسی تبدیلی کے بغیر جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کو من و عن باقی رکھنے کے بارے میں یورپ کا موقف خوش آئندہ ہے اور یورپی ملکوں کو اس معاہدے پر علمدرآمد کے لیے عملی اقدامات کرنا چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button