یمن

یمنی میزائل نے آل سعود کے غرور کو خاک میں ملا دیا

یمنی سیاسی کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ریاض کے الملک خالد ہوائی اڈے پر میزائل حملے سے آل سعود کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے الہعد نے بتایا ہے کہ یمنی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے یمنی فوج کی جانب سے ریاض کے ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "یمنی فوج نے آل سعود کے تکبر و غرور کو خاک میں ملادیا ہے۔”

انہوں نے یمنی عوام سے کہا: "ملک دشمن عناصر کے خلاف منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے اور عوام سے اپیل ہے کہ آل سعود کے اتحادی افواج کے خلاف متحد رہیں۔”

انہوں تاکید کرتے ہوئے کہا: "یمنی فوج سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو روکنے اور دشمن کی سازشوں کے خلاف نہایت تیزی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔”

واضح رہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، میزائل ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب گرا جس کی وجہ سے آل سعود کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، میزائل نے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے علاقے کو نشانہ بنایا جب کہ یمنی فوج نے مزید میزائل حملوں کی دھمکی بھی دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button