ایران

سعودی حکام کو دوسروں کے امور میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ

عالمی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سعودی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مفادات کی فکر کریں اور دوسروں کے امور میں مداخلت سے اجتناب کریں۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کل دمشق میں شام کے وزیر اعظم عماد خمیس سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہر روز عالم اسلام یا دنیائے عرب میں سازش کر کے ایک نیا فتنہ کھڑا کرتا ہے۔ اور سعودی عرب اپنے اس قسم کے اقدامات کی وجہ سے بتدریج گوشہ نشین ہوتا جا رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے سعودی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کے مفادات کی فکر کریں اوردوسروں کے امور اور مسائل میں مداخلت سے اجتناب کریں۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی لبنان کے دورے کے بعد زمینی راستے سے شام پہنچے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button