پاکستان

کراچی میں داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور لٹریچر برآمد

شیعت نیوز: پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں ضلع ملیر پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، کتابیں، سی ڈیز اور لٹریچر برآمد کر لیا، جن کے ذریعے عوام کو گمراہ کر کے دہشت گردی کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔ دوسری جانب پولیس و رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارررائیاں کرتے ہوئے 96 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات و مسروقہ سامان برآمد کرلیا، احسن آباد کے ایک مکان پر چھاپہ کے دوران 3 دہشت گردوں محمد عمر ولد ظریف خان، خالد منہاس ولد مظفر علی اور شکیل احمد ولد طفیل کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button