ایران

سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل نے خطے میں نئی سازش کا آغاز کردیا

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری نے کہا ہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل نے خطے میں نئی سازش کا آغاز کردیا ہے اور لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کا استعفی اس کا واضح ثبوت ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جناب محسن رضائی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب نے خطے میں داعش کی شکست کے بعد ایک نئی سازش کا آغاز کردیا ہے کیونکہ داعش کے ذریعہ وہ اپنے مکروہ اور شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکے۔ انھوں نے کہا کہ اس شوم مثلث کی سب سے بڑی بدبختی اور بد قسمتی یہ ہے کہ ان کے اتحادی ہم سے قریب ہورہے ہیں اور ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button