دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں
آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں۔6 نومبر 1947 کو سانحہ جموں و کشمیر کی یاد میں کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں، یہ دن پورے آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور پوری دنیا میں کشمیری شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ہجرت کرکے پاکستان جانے والے جموں کے مسلمانوں کو ایک سازش کےتحت قتل کیا۔
5 نومبر کواعلان کیا گیا کہ پاکستان جانے کے لیے مسلمان پولیس لائنز میں اکٹھے ہوجائیں، اگلے دن خواتین اور بچوں سمیت مسلمانوں کو ٹرکوں میں بھر کر پاکستان کے لیے روانہ کیا گیا تاہم منزل پر پہنچے سے قبل ہی بھارتی اور ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ان کو قتل کردیا۔
آزاد کشمیر میں شہدائے جموں کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف تقریبات میں تحریکِ آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا جائے گا۔