عراق

امریکہ نے ہمیں دھوکہ دیا ؟مسعود بارزانی کا اعتراف

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ٹی وی چینل کو اپنےعہدے سے دستبردار ہونے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے عراقی صوبہ کردستان کے سابق گورنر مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔

بارزانی کا کہنا تھا کہ علیحدگی ریفرینڈم کرانے بعد جس طرح عراقی حکومت اور فوج نے ہم پر حملہ کیا تھا چاہیے یہ تھا کہ امریکہ مداخلت کرتے ہوئے ہماری حمایت کرے اور عراقی حملے کو روکے مگر امریکہ نے ایسانہیں کیا اور ہماری ساتھ ہونیوالے عراقی ظلم پر خاموش رہا جسکی وجہ سے کردوں کو کرکوک سے ہاتھ دھونا پڑا۔ واضح رہے کہ مسعود بارزانی نے صوبہ کردستان کی گورنر شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button