ایران

دہشتگردوں کےحملے میں 8 ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے گورنر کے سیاسی مشیر علی رضا رادفر کا کہنا ہے کہ چلدران شہر میں دہشتگردوں نے حملہ کرکے 8 ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علی رضا رادفر نے کہا کہ یہ جھڑپ جمعہ کے روز سرحدی علاقے میں ہوئی جس میں دہشتگردوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے کہنے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

28 مئی کو بھی مغربی آذربائیجان کے علاقے ارومیہ میں سکیورٹی فورسز اور انقلاب مخالف گروہ پژاک کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں 2سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ انقلاب مخالف گروہ پژاک ترکی کی کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے ) سے وابستہ ہے جسے ایران کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے بنایا گیا ہے اور اس گروہ کو امریکا،اسرائیل اور برطانیہ اپنے مقاصد کے لئے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button