پاکستان

ملتان ائیر پورٹ پر زائرین امام حسین ؑ کا ایمرٹس ائیر لائن کے خلاف احتجاج جاری ۔

شیعت نیوز: متحدہ عرب امارات کی سرکاری ائیر لا ئن ایمرٹس نے پاکستانی زائرین امام حسین ؑ کے ساتھ زیادتی شروع کر دی ہے ۔ شیعت نیوز کے نمائندہ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پرویٹنگ ایریا میں بغداد جانے والے مسافروں کا ایمرٹس ائیرلائن کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیر لائن بورڈنگ پاس جاری کرنے کے باوجود ہمیں ساتھ لے جانے سے انکاری ہے۔مسافروں نے بتایا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ8 نومبر کو لے جائیں گے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے ہمیں ذلیل کیا جا رہا ہے، جبکہ مسافرطیارہ آج جا رہا ہے لیکن ائیرلائن حکام ہمیں نہیں لیکر جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ائیر پورٹ حکام بھی مسافروں کو تنگ کر رہے اور ائیر لائن کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button