چوہدری شجاعت حسین ، نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی کا ناصرشیرازی کے اغواء پر اظہار مذمت ،فوری بازیابی کا مطالبہ

03 نومبر, 2017 16:06

شیعت نیوز: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیئر حسین بخارینے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء ناصر عباس شیرازی کے اغواء کی شدید مذمت کی ہے ۔میڈیا کو جاری ایک بیان میںمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ناصر عباس شیرازی کے اغواء کا مقدمہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کے خلاف درج ہونا چاہئے ، ایم ڈبلیوایم کے رہنماکو رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ کرنے پر پولیس وردی والوں کا اٹھا کر لے جانا قابل مذمت ہے، پنجاب کے موجودہ حکمرانوں ہمیشہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں، اگر سانحہ ماڈل ٹاون کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچادیا جاتا تو یہ اب تک اس طرح پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ نا بنارہے ہوتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصر شیرازی کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ناصر شیرازی کی بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اس انداز میں سیاسی ومذہبی رہنماوں کا اغواء تشویش  ناک ہے، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ناصر شیرازی کے اغواء کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، سیاسی قائدین کا اس طرح ماورائے عدالت و قانون اغواء ریاستی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، کیا ہم بنانار ی پبلک ہیں ؟؟واضح رہے کہ بد ھ کی شب مجلس وحدت کے مرکزی رہنماءناصر شیرازی کو سادہ وردی اہلکاروں نے اغواء کر لیا تھا ۔

4:07 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔