یمن

یمن :ہوٹل اور مارکیٹ پر سعودی اتحادیوں کی بمباری،26افراد شہید

یمن میں ہوٹل اور مارکیٹ پر سعودی تحادیوں کی بمباری کے نتیجے میں 26افراد شہید ہوگئے۔یمن کے شمالی صوبے سعدہ میں سعودی عرب اور اتحادیوں نے فضائی کارروائی کی، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا،حملے سے ہوٹل تباہ ہوگیا اور مارکیٹ کے کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

میڈیکل عملے کے مطابق ،مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔یمن میں جاری ڈھائی برس سے جنگ کے دوران حوثیوں کے خلاف ہزاروں فضائی حملے کئے جا چکے ہیں، بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کے باوجود عالمی سطح پر قابل قبول حکومت کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button