سعودی عرب ایٹمی میدان میں جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی خاموشی

02 نومبر, 2017 16:11

سعودی عرب کے جوہری سکیموں کی تیاری پر مامور سرکاری ادارے کے سربراہ کے ایٹمی توانائی کے پروگرام کے تحت یورینیئم نکالنے کے بیان پر امریکہ کی خاموشی سے معلوم ہوتا ہے کہ جوہری اور غیر جوہری ہتھیار بنانا یا ان کی خریداری کرنا صرف اور صرف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بنیادی حقوق میں سے ہیں۔

شیعت نیوز کے مطابق سعودی عرب کے جوہری سکیموں کی تیاری پر مامور سرکاری ادارے کے سربراہ ہاشم یمانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایٹمی توانائی کے پروگرام کے تحت یورینیئم نکالے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایٹمی ایندھن کی تیاری میں خود کفیل بننے کا اہتمام کریگا۔

انہوں نے کہا کہ یورینیئم نکالنے سے سعودی عرب کو مالی فائدہ ہو گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنے والے خلیجی ممالک میں امارات کے بعد دوسرا ملک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئے روز ایران پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکی حکام کی سعودی عرب کی جانب سے بے شمار دہشتگرد گروہوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ اب ایٹمی میدان میں کودنے پر خاموشی سے معلوم ہوتا ہے کہ ہتھیار بنانا اور مختلف بالخصوص مسلمان ممالک میں بے گناہ انسانوں کا خون بہانا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بنیادی حقوق میں سے ہیں۔

8:58 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔