مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں آتش زدگی،900 دونم کا علاقہ جل کر خاکستر

مقبوضہ بیت المقدس شہر کے صطاف المھجرہ کےپہاڑی علاقے میں لگنے والی آگ پر تقریبا قابو پالیا گیا ہے تاہم آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 900 دونم کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

آگ گذشتہ جمعرات کے روز لگی تھی۔ آتش زدگی پر قابو پانے کے لیے ہفتے اور اتوار کے روز بھی ریسکیو ٹیموں نے کام جاری رکھا۔ اس دوران کم سے کم 900 دونم کے علاقے پر ہزاروں پھل دار پودے اور دیگر درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 30 امدادی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ آتش زدگی کے بعد صطاف کے سیاحتی مقام میں شہریوں کی آمد ورفت بند کردی گئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد آگ دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی کام کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button