آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

31 اکتوبر, 2017 00:00

شیعت نیوز:  پاک آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی ہے جس میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے دورے اور تعاون بڑھایا جائے گا۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی ۔ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

10:12 صبح اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔