متفرقہ
بھارت سے گندم کی پہلی برآمدی کارگو براستہ ایران افغانستان روانہ
ایرانی بندرگاہ چابھار کے ذریعے بھارت سے گندم کی پہلی کارگو افغانستان روانہ کی گئی ہے۔
ای بی سی نیوز کےمطابق بھارت نے ایرانی بندرگاہ چابھار کے ذریعے گندم کی ایک بڑی کارگو افغانستان روانہ کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے افغانستان کو مدد کے طور پر گندم کی ایک کھیپ ایرانی بندرگاہ چابھار کے ذریعے روانہ کردی ہے جو چابھار سے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان منقتل کی جائے گی۔
اس سے پہلے بھارت افغانستان کو ہوائی جہاز کے ذریعے امداد پہنچاتا رہا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت کو افغانستان تک رسائی کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے ایرانی بندرگاہ کا استعمال کیا جارہا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو ایران کے راستے برآمدات سے تینوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔