لبنان

شام، مذاکرات کی بحالی سے ہی خون ریزی ختم ہوسکتی ہے،لبنان کی اعلیٰ اسلامی کونسل

لبنان کی اعلٰی اسلامی کونسل نے ایک بیان میں کہاہےکہ شام میں جاری جنگ کا خاتمہ اورمذاکرات کے ذریعے سے ہی اس ملک میں جاری قتل وغارت کو روکا جاسکتا ہے۔

کونسل کی ایک میٹنگ میں ’’شیخ عبدالطیف دریان ‘‘نےکہاکہ حکومت لبنان کو ملک میں شامی مہاجرین کے اقتصادی مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے چاہئے۔

انہوں نے روس کے شہر پیٹرس برگ میں کویتی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزکو الغیم کے صیہونی وفد کے خلاف بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ الغیم کے رویے کہ جسکے باعث صیہونی وفد کو مجبوراً حال سے واک آوٹ کرناپڑا کویت کیلئے ایک اعزازی میڈل ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ لبنان میں شامی مہاجرین عارضی طورپر رہ رہے ہیں اورعرب جمہوریہ شام میں امن واستحکام کی بحالی کے بعد وہ دوبارہ وطن لوٹ جائیں گے ۔

بیان میں کہاگیا کہ عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اوردیگر عالمی اداروں کو میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

لبنانی کونسل نے فلسطینی گروہوں حماس اورفتح کے درمیان مصالحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے غاصب صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک اہم قدم قراردیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button