شیعہ علماء و ذاکرین کا علامہ عباس کمیلی کی صدارت میں اجلاس، شیعہ عقائد کو مسخ کرنے والوں کی مذمت
شیعیت نیوز: بزرگ ذاکر اہلبیت علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں شیعہ عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیعہ عقائد بالخصوص توحید اور رسالت، امامت کی تخریب کرنے والوں اور فرش عزا پر انتشار پھیلانے والوں کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مولانا باقر عباس زیدی، مولانا احمد اقبال رضوی، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا مرزا یوسف، مولانا حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ کامران حیدر رضوی، علامہ زہیر عابدی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ ڈاکٹر جواد حسین، شمس الحسن شمسی، سلمان مجتبی، ایس ایم نقی، میثم عابدی، قاسم نقوی، شبر رضا سمیت مرکزی تنظیم عزا، تنظیم عزاداری، ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او، ہیئت آئمہ مساجد، ذاکرین امامیہ، جعفریہ الائنس، شیعہ ایکشن کمیٹی سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں علامہ عباس کمیلی، مولانا باقر عباس زیدی، مولانا حیدر عباس عابدی، علامہ نثار قلندری، علامہ باقر حسین زیدی اور علامہ کامران رضوی شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ضابطہ اخلاق تیار کرے گی تاکہ سب مل کر منبر حسینی سے اس ہی ضابطہ اخلاق کی پیروی کریں۔ باقی تفصیلات ساتھ منسلک اس اعلامیہ میں پڑھ سکتے ہیں۔