فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے لئے متحد ہونا ہوگا: امام الاقصیٰ

28 اکتوبر, 2017 00:00

مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ کے امام محمد حسین نے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لئے آخری سانسوں تک یکجا اور متحد رہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد حسین نے جمعہ کے موقع پر خطبے میں کہا کہ فلسطینیوں کو مقبوضہ فلسطین میں موجود مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے اپنی قوتوں کو یکجا کرلیں۔

امام اقصیٰ نے اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی کسانوں اور زیتون کے باغات پر حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔

9:51 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔