مقبوضہ فلسطین

لبریج: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

جمعہ کے روز مرکزی غزہ میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں قابض صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔

ستائیس سالہ علی الحج غزہ اور 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان موجود باڑ کے ساتھ تعینات اسرائیلی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے بائیں پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے الاقصیٰ شہدا اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

غزہ کے مشرقی علاقوں میں جمعہ کے روز عموما فلسطینی نوجوان اکٹھے ہو کر اسرائیلی محاصرے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں جنہیں اسرائیلی فوج گولیوں اور آںسو گیس سے نشانہ بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button