ایران

طبی میدان میں ایران کی پیشرفت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بون میرو اسٹیم سیل کی نو ہزار پیوندکاری کو طبی میدان میں ایران کا نمایاں کارنامہ قرار دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سنیچر کو تہران میں منعقدہ ــ’’ایشیا اور پیسیفک میں بون میرو پیوندکاری‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علم و دانش اور تحقیقات کو سرحدوں میں محدود نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ علم و دانش اور فکری کاموں کو دیگر مسائل بالخصوص سیاسی مسائل سے متاثر نہیں ہونا چاہئے۔

صدر مملکت نے اس کانفرنس کے انعقاد کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے قابل فخر قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ یہ کانفرنس اور اسی طرح کی دیگر علمی نشستیں، ملکوں کے درمیان افکار و تحقیقات اور نئی ٹیکنالوجی کے تبادلے کے اسباب فراہم کریں گی۔

انھوں نے علم و دانش کے میدان میں عالمی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مالامال اسلامی ایرانی ثقافت پر استوار افکار اور عظیم افرادی قوت کے سرمائے سے کام لے کر عالمی علمی و سائنسی ترقی سے ہمقدم ہو کر پیشرفت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علم و سائنس کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے اور اس شعبے میں وہ خطے میں وہ پیش پیش ہے۔

ایشیا اور پیسیفک میں بون میرو پیوندکاری کے زیر عنواں بائیسویں بین الاقوامی کانفرنس سنیچر کو تہران میں شروع ہوئی ہے جو پیر تک جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جہموریہ ایران، چین، ہانگ کانگ، ہندوستان، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، ملیشیا، پاکستان، فلپائن، سنگاپور، تھائیلینڈ، تائیوان، ویتنام، آسٹریلیا، نیوزیلینڈ، بنگلہ دیش، منگولیا اور میانمار، ایشیا پیسیفک بون میرو پیوندکاری تنظیم، اے پی بی ایم ٹی کے رکن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button