پاکستان
سینیٹ اجلاس میں کربلا جانے والے زائرین کو درپیش مشکلات پر بحث
سینٹ میں ہونے والی بحث کے دوران سینیٹر ساجد طوری اور سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے بائی روڈ ایران و عراق جانے والے زائرین کو پاک ایران سرحد پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے تنگ اور ہراساں کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ دونوں سینیٹرز کا موقف ہے کہ زائرین کو ایران جانے اور آنے کے مواقع پر سرحد پر ایک ایک ہفتے روک لیا جاتا ہے۔ بچے اور خواتین خوراک نہ ہونے کی وجہ سے مشکل حالات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ کہیں شنوائی نہیں ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان کو معاملے کا نوٹس لینے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ وہ متعلقہ سینیٹر سے ملاقات کر کے اس مسئلے کا حل نکالیں۔