لبنان

امریکہ کی حزب اللہ لبنان کیخلاف نئی پابندیاں

امریکی سینیٹ نے حزب اللہ لبنان کیخلاف تین طرح کی پابندیاں وضع کی ہیں جو رائے شماری کے لئے سینیٹ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد اگلے مرحلے میں ان پابندیوں کو لاگو کیا جائے گا۔

بدھ کے روز منظور ہونے والے پابندیوں کے پہلے حکمنامے میں حزب اللہ کے ساتھ کسی قسم کی شراکت کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر پابندی لگا دی جائے گی جبکہ اس کے تیسرے حکمنامے میں یورپی یونین سے کہا گیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرے۔

امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کی حزب اللہ کےخلاف نئی اسٹریٹجک پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی ماہرین کے نزدیک لبنان کے خلاف نئی جنگ کا آغاز زیادہ دور نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button