پاکستان

پاک فوج دنیا میں قیام امن کیلئے مؤثر کرداراداکررہی ہے،آئی ایس پی آر

شیعیت نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دنیامیں قیام امن کیلئے پاک فوج کے جوان امن مشنز میں موثرکرداراداکر رہے ہیں‘پاک فوج نے اقوام متحدہ کے 43امن مشنزمیں شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس وقت پاک فوج کے6000 جوان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔پاکستان اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو بھیجے گئے امن مشن کا حصہ بنا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،پاک فوج اب تک اقوام متحدہ کے 43 امن مشنز کا حصہ بن چکی ہے۔ امن مشنز کے دوران پاکستان کے 153جوانوں نے جانوں کی قربانی دی، اقوام متحدہ کے عالمی امن و استحکام مشنز میں پاک فوج کے 23افراد بھی شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button