سعودی عرب

اقوام متحدہ کی رپورٹ پر ریاض کی برہمی

اقوام متحدہ نے اپنی نئی رپورٹ میں یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے سعودی عرب اور اس کے اتحاد یوں کو ان ملکوں کی فہرست میں قرار شامل کرلیا ہے جو بچوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔اس رپورٹ میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بھی بات کہی گئی ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں رپورٹ جانبدارانہ طور پر تیار کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سعودی اتحاد نے اس ملک کا ہر طرح سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button