دنیا

قندھار میں فوجی کیمپ پر خود کش حملہ ، اکتالیس ہلاک

رپورٹ کے مطابق ایک حملہ آور نے جمعرات کی صبح صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں واقع آرمی بیس کیمپ میں دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی کار کو دھماکےسے اڑادیا جس کے بعد دوسرا حملہ اور بھی بیس کیمپ میں میں داخل ہوگیا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی – اس دھماکے کے نتیجے میں اب تک اکتالیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے- بعض ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے- اس دھماکے کے بعد افغان فوجیوں اور حملہ آور میں جھڑپیں شروع ہوگئیں جو کئی گھنٹے تک جاری رہیں – افغانستان کی نیوز ویب سائٹ طلوع نے خبردی ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی ہے – گذشتہ تین روز کے دوران افغان سیکورٹی فورس پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے- اس سے پہلے سترہ اکتوبر کو بھی جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں سیکورٹی فورس کے ایک ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں بتیس افراد ہلاک اور دوسو سے زائد زخمی ہوگئے تھے –

متعلقہ مضامین

Back to top button