پاکستان

شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز ؛لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شیعہ مسنگ پرسن ریلیز کمیٹی کی جانب سے اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ مظاہرین نے گورنر ہاﺅ س جانے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے انھیں ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا۔مظاہرے کی قیادت بیگم محمد عارف اور ثمر عباس کے اہلخانہ و دیگر کر رہے تھے ۔مظاہرین میں خواتین ،مرداور بچے شامل تھے ۔شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز ،پلے کارڈزاور اپنے لاپتہ افراد کی تصاویز بھی اٹھا رکھی تھیں ۔مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں اور ان کے پیارے کئی کئی ماہ سے لاپتہ ہیں لیکن ان کی گرفتاری ظاہرکی جارہی ہے نہ انھیں عدالتوں میں پیش کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں ،اگر لاپتہ کیے گئے افراد پر کسی بھی جرم کا الزام ہے تو قانون کے مطابق انھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور لواحقین سے ملوایا جائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج پر امن ہے او ر لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کا نوٹس لیں۔بعد ازاں مظاہرین نے گورنر ہاﺅس جانے کے لیے پیش قدمی کی تاہم پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے شرکاءکوریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ مزید نفری ، خواتین اہلکار اور واٹر کینن بھی طلب کرلیا ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے گورنر ہاﺅس جانا چاہتے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے مظاہرین کو بتایا گیا کہ ریڈ زون میں ہرقسم کے جلسے ،جلوس اور احتجاج پر عائد ہے اس لیے انھیں آگے جانے کی اجازت نہیں ۔بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button