پاکستان

نیوز ون چینل کا مالک حافظ طاہر اے خان کالعدم داعش کا سہولت کار

شیعیت نیوز: نیوز ون چینل کی جانب سے منعقد ہونے والے دعوت حلیم میں کالعدم جماعتوں کے سرغنہ جن پر داعش کے ساتھ روابط ہیں،ان دہشتگرد وں کو باقاعدہ مہمان خصوصی کی طور پر مدعو کیا گیا جس سے نیوز ون چینل کے ان دہشتگردوں کے ساتھ ذاتی مراسم کی پول کھول گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیوز ون چینل کے مالک طاہر اے خان نے اپنے چینل میں کالعد م جماعتوں سے وابسطہ صحافیوں کو اہم پوسٹس دی ہوئی ہے، اس چینل کا ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود ہے، جسکا تعلق کالعد م سپاہ صحابہ/ داعش سے ہے۔

واضح رہے کہ نیوز ون کی جانب سے منعقد ہونے والی دعوت حلیم میں کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے سرغنے بھی مدعو تھا، یہ دعوت حلیم کسی کالعدم جماعت کا جلسہ یا کانفرنس لگ رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button