پاکستان

لاہور ائیرپورٹ سے طالبان کا خطرناک مطلوب دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: سکیورٹی اداروں نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد سید واصف کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہشتگرد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد سید واصف کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم شبقدر میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ سکیورٹی اداروں نے اس دہشتگرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔ سید واصف لاہور ائیر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جہاں سے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ دہشتگرد سید واصف کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ سے تھا اور یہ تحریک طالبان کا اہم کمانڈر تھا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سید واصف سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button