پاکستان
لاپتہ افراد کا معاملہ،سیکرئٹری داخلہ سندھ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس طلب
شیعیت نیوز: سندھ کی وزارت داخلہ نے سندھ میں گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس 16اکتوبر کو سیکرٹری داخلہ کی صدارت میں ہوگا ،اجلاس میں تمام حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہونگے،صوبہ سندھ میں تاحال 36 افراد لاپتہ ہیں ، لاپتہ افراد میں 24 کراچی، 6حیدرآباد، 2لاڑکانہ،2سکھر،1بدین، 1تھرپارکر کا شہری شامل ہے ، اجلاس میں لاپتہ افراد کے وکلا اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہونگے۔