ن لیگ کے بھانڈ کی جانب سے عدلیہ کے بعد پاک فوج کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کی سازش بے نقاب
شیعیت نیوز: کیپٹن صفدراور رانا ثناٗ اللہ سمیت ن لیگ کے دیگر ملک دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کو،مذہب و مسلک کی بنیا د پر تقسیم کرنے کی سازشسامنے آگئی ہے، نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے گھر داماد نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فوج کے اعلی عھدوں سے احمدیوں کو ھٹا دینا چاہیے،یہ فوج دباو میں لانے کی چال ھے اور ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش ھے،آئیندہ کے حالات بھت خطرناک ھونے کی نشاندہی کر رھے ھیں۔
اس کے بعد ن لیگ کے بھانڈراناثنا ء اللہ، طلال چوہدری اور مریم نوا ز کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان کی مسلح افواج جو پاکستان کی وحدانیت کی علامت ہے کو مذہبی اور مسلکی بنیاد پر تقسیم کو ہوا دینا شروع کردی ہے تاکہ اس تقسیم کی بنیاد پر مسلح افواج کو کمزور کرکے اپنے غیر ملکی آقاوں امریکا، ہندوستان و سعودی عرب کے ایجنڈے کو آگے بڑھاسکیں، کیونکہ نواز لیگ کے پشت بان امریکا ، ہندوستا ن و سعود ی عرب اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ افواج پاکستان کو کمزور کیئے بغیر انکا شیطانی ایجنڈا داعش کی پاکستان میں لانچنگ کا خواب پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا جسکے لئے اب انہوںنے عدلیہ کے ساتھ ساتھ پاک افواج کو بھی مذہب و مسلک کی بنیا د پر تقسیم کرنے اور ان کے خلاف بدگمانی پھیلانے کے لئے اپنے سازشی منصوبے کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ملتان کا فتنہ گر ملا حنیف جالندھری دیوبندی بھی اس ایجنڈے میں انکے شانہ بشانہ ہےکیونکہ اسکو ہدایت ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے جمعیت علمائے ہند دیوبند سے ارسال کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ نواز لیگ اور غیر ملکی ایجنڈوں کے افوا ج پاکستان کے خلاف بیانات پر پاک فوج کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،اور کہا کہ پاکستان کی فوج کسی مذہب مسلک کی نہیں بلکہ پاکستان فوج ہے جس میں تمام مسلک و مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اپنے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر مادر وطن کی حفاظت کو یقینی بنائیں ہوئے ہیں۔
دھیان رہے کہ اس سے قبل رانا ثنا ٗ اللہ نے بھی عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشیش کی تھی جس میں ناکامی کے بعد اب یہ فوج کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔
پاک افواج اور پاکستان کی عدلیہ پاکستان کی وفاق اور وحدانیت کی علامت ہیں ، بیرونی ممالک کی ایما پر ن لیگ مسلسل ان دونوں ریاستی اداروں کو فرقہ وارانہ اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی ساز ش کررہے ہیں، لہذا مقتدر حلقہ ان ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی کریں۔