پاکستان

شیعہ جوانوں کو کیوں اغوا کیا جارہا ہے؟حکومت وجوہات سامنے لائے، رحمان ملک

 شیعیت نیوز: چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے شیعہ لاپتہ افراد کے حوالے سے تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکومت اور اداروں سے اس معمالے کی حقیقت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شیعہ جوانوں کو اغوا کیا جارہا ہے میں اسکی بھرپور مذ مت کرتا ہوں اور اگلی ہونے والی میٹنگ میں اس معمالے پر بات بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بحثیت  چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں یہ وفاقی و صوبائی حکومت کو یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ شیعہ لاپتہ افراد کے معاملے پر تحقیقات کریں اور اسکی تفصیلات سامنے لائیںکہ شیعہ جوانوں کو کیوں اغوا کیا جارہا ہے اور اسکی وجوہات کیا ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button