پاکستان

ریاستی ادارے تاحال ہزارہ قبیلے کی ٹارگٹ کلنگ روکنےمیں ناکام ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ہزارہ قبیلے کے تین افراد سمیت پانچ افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں عرصہ دراز سے ملک دشمن عناصر تکفیری دہشتگردمعصوم شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے ہوئے ہیںاور یہ تکفیری دہشتگرد جب چاہیں جہاں چاہیںمعصوم شہریوںکاقتل کرکے فرار ہو جاتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ریاستی ادارے تاحال ہزارہ قبیلے کی ٹارگٹ کلنگ روکنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے سمیت قاتلوں کو گرفتار کرنے میںناکام ہیں۔ کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں ایک ماہ کے دوران ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر یہ دوسرا حملہ ہے۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں ،یہ ملک دشمن عناصرملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں جنہیں روکنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ریاستی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کو مزیدتیز کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ علامہ ساجد نقوی نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور قاتلوں کو گرفتارکرکے ان کے سہولت کاروںکو بھی تختہ دارپر لٹکایا جائے تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے

متعلقہ مضامین

Back to top button