سعودی عرب

سعودی عرب نےایران کا مقابلہ کرنے کے لئے تھاڈ میزائل خریدے ہیں

سعودی عرب کے بادشاہ نے روس کے دورے کے دوران روس سے ایس 400 میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے اور اسی دوران امریکہ نے سعودی عرب کو 15 ارب ڈآلر مالیت کے تھاڈ میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نےایران کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ سے تھاڈ میزائل خریدے ہیں۔ امریکی سینٹ کے سیاسی مشیر جیمز جیٹرس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ادھر ادھر سے پیشرفتہ ہھتیار خریدنے میں جٹا ہوا ہے حالانکہ وہ ان سے استفادہ کرنے پر قادر بھی نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ اب پیشرفتہ ہتھاروں کے ہمراہ فنی ماہرین بھی سعودی عرب پہنچیں گے اور سعودی عرب کی طرف سے ہتھیاروں کی خرید سے حطے میں امن قائم نہیں ہوگا بلکہ اس سے بدامنی پھیلےگی اور خلیج فارس میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button