شامی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری

07 اکتوبر, 2017 00:00

میادین کو شام میں داعش کے زیر قبضہ اہم اور مرکزی مقامات میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یہ شہر شام کے تیل پیدا کرنے والے صوبے دیرالزور کے انتظامی علاقے میں شامل ہے۔ اسی صوبے کو داعش کا سکیورٹی اور فوجی مرکز خیال کیا جاتا ہے۔

شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے میادین میں شکست کو داعش کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

دہشتگرد گروہ داعش کے خود ساختہ دارالخلافہ الرقہ سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا بڑا ٹھکانہ میادین اور البُو کمال کے شہر سمجھے جاتے ہیں۔

9:10 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔