سعودی عرب

ریاض میں داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں داعش کا خودکش حملے کا منصوبہ ناکام ہوگیا سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خود کش حملہ آور نے خود کو اڑالیا۔ 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاض میں سعودی فورسز نے الرمل میں داعش کے دہشت گرد کی موجودگی پر ایک مکان کو گھیر لیا،جس پر مکان میں موجود دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فورسز سے جھڑپ کےدوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ ادھر سعودی فورسز نےالغنامیہ کے علاقے میں گھوڑے کے ایک اصطبل پر چھاپا مار کر 5دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔اصطبل ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جہاں سے اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش وہی گروہ ہے جسے سعودی رعب نے امریکہ اور اسرائیل کی مدد سے شام اور رعاق میں بڑے پیمانے پر مدد فراہم کی لیکن اب سعودی عرب نے اپنی پالیسی کو بدلتے ہوئے داعش کی بظاہر مخالفت شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button