پاکستان
معروف شاعر اہلیبت ؑ ریحان اعظمی کینڈا میں کامیاب آپریشن کے بعد صحت یاب ہورہے ہیں
شیعیت نیوز: پاکستان کے معروف شاعر اہلیبت ؑ جناب ریحان اعظمی کینڈا میں کامیاب آپریشن کے بعد اب صحتیاب ہورہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ مہینے انکا پتے کا آپریشن کراچی کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں ہوا تھا جہاں سے وہ باخیرت گھر آکر عزاداری کرنے کینڈا گئے تھے ،وہاں طبیعت بگڑنے پر اسپتال داخل ہوئے تو معلوم ہو ا کہ آپریشن کے بعد انفیکشن ہوگیا ہے ، اسی سلسلے میں کینڈا میں انکا ایک او ر آپریشن ہوا اور اب وہ ڈاکڑز کی نگہداشت میں ہیں اور روبصحت ہورہے ہیں۔