عراق

آیت اللہ حافظ بشیر کے دفتر نے شوکت رضا شوکت کا جھوٹ آشکار کردیا

شیعیت نیوز: عراق میں موجود پاکستانی مرجع آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کے دفتر سے ایک جاری لیٹر میں باقاعدہ اعتراف کیا گیا ہے کہ انہوں  نے زائرین کی درخواست پر شوکت رضا شوکت کی رہائی کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام سے درخوست کرکےشوکت رضا شوکت کی رہائی کوممکن بنایا اور اسے عاشور ہ تک زیارت کرنے مہلت دی گئی۔

لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ شوکت رضا شوکت کربلا جیسی سرزمین پر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر اپنے کارندوں کے ذریعہ یہ جھوٹ پھیلارہا ہے کہ اسے کربلا میں گرفتار نہیں کیا گیا اور یہ سب جھوٹ اور پروپگنڈا ہے کہ وہ لاک اپ میں تھا، تاہم آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے باقاعدہ لیٹر جاری ہوا ہے جو شوکت رضا شوکت کی گرفتاری اور اسکے بعد اسکی رہائی کی تصدیق کرتا ہے۔

اہم نقطہ یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار حرم اما م حسین کی انتظامیہ نے کسی شخص کو گرفتار کرکے اسے لاک اپ کیا ہے اور یہ لعنت شوکت رضا شوکت کے گلے میں پڑچکی ہے ،لہذا پاکستانی ملت جعفریہ کو بھی اب ان جیسے ذاکرین سے ہوشیار رہنا چاہئے جو کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام سے دھتکار دیئے گئے ہیں،یہ وہ افراد نے جو بھاری رقم لے کر معصوم ملت کے عقائد کو خراب کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ شیعیت نیوز پر یہ الزام عائد کیا جارہا تھا کہ وہ جھوٹا پروپگنڈا کررہی ہے یا غلط خبر چلارہی ہے، اس خبر کے حوالے سے حافظ بشیر نجفی کے دفتر کا یہ خط شیعیت نیوز کی مثبت و حقائق پر مبنی صحافت کی دلیل ہے، شیعیت نیوز ہر ُاس عمل کی حمایت کرتی ہے جو اتحاد بین المسلمین و مومنین کا باعث ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button