مشرق وسطی

شمالی دمشق میں شامی فوج کی پیشقدمی

شامی فوج کے میزائل یونٹ نے شمالی دمشق میں دہشت گردوں کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے زیراستعمال ایک خفیہ سرنگ تباہ ہوگئی ہے۔
شامی فوج نے اسٹریٹیجک گزرگاہ الجدی کی جانب سے پیشقدمی کی ہے۔ یہ گزر گاہ جوبر کو عین ترما سے ملاتی ہے اور غوطہ شرقیہ تک رسائی کی وجہ سے اسے انتہائی اہم گزرگاہ تصور کیا جاتا ہے۔
شامی فوج نے غوطہ شرقیہ کے المناشر سیکٹر میں دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں مذکورہ دہشت گرد گروہ ایک سعودی کمانڈر انس النجار اپنے متعدد ساتھیوں کے سات ھلاک ہوگیا ہے۔
شمالی دمشق کے بیت الجن نامی علاقے میں بھی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button