مقبوضہ فلسطین
اسرائیل، حماس کے میزائل تجربے سے پریشان
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اسرائیل کو سخت پریشان کر دیا ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری شعبے قسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز متعدد میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے ہیں۔
قسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ تین میزائلوں کا کامیاب تجربہ سمندری علاقے میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے میزائل تجربے ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ اسرائیل پہلے ہی حماس کی عسکری طاقت کی وجہ سے سخت پریشان ہے اور حماس کے میزائل صیہونی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔