ایران

مدافعان حرم پوری انسانیت کے مدافع ہیں، جنرل قاسم سلیمانی

قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے شہدائے مدافع حرم کے فرزندان کی ایک محفل کے نام کہ جو ان بچوں کی پیدائش کی سالگرہ کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی، اپنے پیغام میں کہا کہ مدافعین حرم ایسا خوبصورت لفظ ہے جو کربلا کے قافلہ میں شامل سپاہی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایسے پیروان حضرت عباس (ع)، حضرت علی اکبر (ع) ہیں کہ جو حضرت امام حسین (ع) کی بہن حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار کے پروانے ہیں اور ان کے راستے میں اپنی جان تک قربان کر دیتے ہیں۔ اس مرتبہ حضرت زینب سلام اللہ کا حرم اتنا وسیع تھا کہ اس میں دشمن سے خوف زدہ قوم نے پناہ لے رکھی تھَی اور حرملہ اور یزیدی طاقتوں کے تیز تلواریں اور تیر ان کے سینوں کا نشانہ لئے ہوئے تھیں۔ دشمن کے خنجر کی تیزی اس مظلوم قوم کے گلے پر چل رہی تھی اور خون کا دریا جاری تھا۔ ایسی حالت میں ایک دفعہ پھر سب نے حرم حضرت زینب (س) میں پناہ لی۔

قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا اے میری ماوں اور بہنوں آپ کے بیٹوں اور بھائیوں نے اس حرم کا ایسے وحشی دشمن سے دفاع کیا کہ جس نے کروڑوں انسانوں کے سامنے سینکڑوں بے گناہ انسانوں کو اپنے تکفیری جہالت کے خنجر سے ذبح کیا۔ یہ لوگ ان کی جہالت کی آگ میں زندہ زندہ جلائے گئے، کئی ہزار نوجوان عورتیں ان کے ہاتھوں گرفتار ہوئیں اور ان کی عزت اور حرمت کو تاراج کیا گیا۔ کمانڈر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ ایسا فتنہ تھا جویہودیوں کے کینہ کی آگ اور امریکی ظالم حکمرانوں کی حمایت سے اسلامی سرزمین میں شروع کیا گیا۔

مدافعین حرم صرف ایک سرزمین کے مدافع نہیں ہے بلکہ انسانیت کے مدافع ہیں۔ اگر وہ اپنی جان نہ دیتے تو آج کربلا کا واقعہ تکرار ہوتا۔ اگر وہ ہمت نہ کرتے اور اپنی جان کا نذرانہ نہ دیتے تو زمین پر ایسی مصیبت آتی کہ سوائے کربلا کے تمام مصیبتیں ہمیں بھول جاتیں۔ جنرل قاسم سلیمانی نے مزید کہا کہ یہ مدافعین حرم ہی تھے جنہوں نے آمرلی کا محاصرہ توڑ کر، نبل و الزہرا، فوعہ و کفریا، دیرالزور اور حلب، فلوجہ، بلد و موصل کو آزاد کروا کے وہاں کے بچوں کے لبوں پر مسکراہٹ سجائی کہ جس کو قلم کے ذریعے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ سب کچھ ایسے رہبر کی برکت سے ہے جو ہم سب کی رہبری انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے یہ محفل شہدائے مدافع حرم کے فرزندان کی برتھ ڈے کے حوالے منعقد کی گئی تھی جس میں ان بچوں کو ہدایا دیئے گئے اور ان کی یوم پیدائش کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button