پیپلز پارٹی عزاداری دشمن: محرم کے جھنڈے لگانے پر پابندی، عزادار گھرو ں پر سیاہ جھنڈے لگائیں
شیعیت نیوز: اہلیبت علیہ سلام سے عقید ت رکھنے والی پیپلز پارٹی میں بھی سعودی وہابی لابی سراہیت کر گئی ہے جسکا ثبوت گذشتہ کئی سالوں سے اس جماعت کے وزراء اور حکمرانوں کی جانب سے محرم الحرم میں نواسہ رسول (س) کی عزاداری کی راہ میں بلاوجہ رکاوٹ کی صورت میں سامنے ہیں۔
حال ہی میں کراچی میں فیصل رضا عابدی کی جانب سے شہر بھر میں لگائے جانے والے عزا کے جھنڈوں کو سندھ حکومت نے بازور طاقت روکنے کی کوشیش کی ہے، جس پر پوری ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
ہر سال ماہ محرم میں شہر کی مختلف شاہراہ پر پیغام حسینی کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے سیا ہ جھنڈے آویزان کیئے جاتے ہیں جس پر پنجتن کے نام،اقوام رسول و امام سمیت روضہ رسول (ص) اور امام حسین کے روضہ کا عکس پرنٹ ہوتا ہے، لیکن انتظامیہ اسے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی اور شدت پسندی قرار دیکر پابند عائد کررہی ہے ۔ جبکہ اسی شہر میں کالعدم جماعتوں کے جھنڈے مختلف جگہوں پر لہرارہے ہیں جن پر انتظامیہ خاموش تماشائی اور نواسہ رسول(ص) اور پنجتن پاک کے ناموں پر مشتعمل جھنڈوں پر پابندی عائد کررہی ہے، جو انتظامیہ کی یزیدی تکفیری فکر کو واضح کرتا ہے۔

لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ہر عزادار اپنے گھر پر ایک پرچم امام حسین لہراکر سندھ حکومت کی تکفیری سازش کو ناکام بناننے میں اپنا کردار ادا کرے۔








