پاکستان

محرم کے اجتماعات، جلوسوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ، رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہونگے

شیعیت نیوز: ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹر پاکستان رینجرز اعلیٰ سطحیٰ کے اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پولیس ،رینجرز ،حساس اداروں کے علاوہ سول ایڈمنسٹریشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ، ترجما ن رینجرز کے اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کامشترکہ جامع پلان ترتیب دیااور فیصلہ کیاگیاکہ محرم الحرام کے موقع پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ ، اسنیپ چیکنگ اور تمام مکاتب فکر کے اجتماعات او رجلوسوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کڑی نگرانی کے لیے اہلکار تعینات ہوں گے،اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا ئے گااور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،اس سلسلے میں محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری اور اسلحہ لے کر چلنے اورنمائش پر مکمل پابندی ہو گی ،مجالس کے روایتی مقامات اور جلوس کے منظور شدہ راستوں کو تبدیل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کے نفرت انگیز جھنڈے لہرانے ، شر انگیز مواد پر مشتمل پمفلیٹ ،کیسٹس ،سیڈیز، ویڈیوکی ترسیل اور قابلِ اعتراض نعروں پر ممانعت ہو گی۔سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نویں اور دسویں محرم الحرام کے ایام میں موبائل فون سروس پر پابندی کی سفارشات مجاذ اتھارٹی کو پیش کی جائیں گی، اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امن وامان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کریں، اس کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی شر پسندعناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار ،رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button