آئی ایس او کے مرکزی کنوینش کا آغاز، اتوار کو نئے مرکزی صدر کا اعلان ہوگا

15 ستمبر, 2017 00:00

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کا آغاز آج جمعہ سے ہوگا کنونشن 3 روز تک جاری رہے گا۔ کنونشن کے سلسلہ میں المصطفی ہائوس لاہور میں مرکزی صدر سرفراز نقوی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی۔ چیئرمین کنونشن نیئر جعفری نے اجلاس کے شرکا کو کنونشن کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، آغاز سکائوٹ سلامی سے ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے گوش و کنار سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جو کنونشن کی آخری روز تک جاری رہے گا۔ شرکا کے استقبال کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ اور ریلوے سٹیشن پر استقبالیہ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ کنونشن کے پہلے روز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر امامیہ سکاؤٹس سلامی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ رات گئے شب شہداء منعقد ہوگی جس میں سابقین آئی ایس او شریک ہونگے۔ مرکزی صدر آئی ایس او سرفراز نقوی ور امامیہ چیف سکاوٹ زاہد مہدی مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، کنونشن تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا، طلبا میں تعلیم و تربیت کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے مختلف سٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ کنونشن میں ڈویژنز اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے اور احتساب کا عمل بھی ہوگا۔

3:11 صبح مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔