عراق
عراقی پارلیمنٹ میں ملک کی تقسیم کے خلاف ووٹنگ
عراقی ممبران پارلیمنٹ نے عراق سے کردستان کے علاقے کی علیحدگی کی مخالفت میں ووٹ ڈالے – عراقی ممبران پارلمینٹ نے منگل کو وزیراعظم حیدرالعبادی سے اپیل کی کہ وہ عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور اسے تقسیم سے بچانے کے لئے تمام ضروری تدابیراختیار کریں- عراقی پارلیمنٹ میں کرد ممبران پارلیمنٹ، اس پر احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرگئے- واضح رہے کہ گذشتہ سات جون کو عراقی کردستان کی بعض پارٹیوں نےکردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی کی موجودگی میں ایک اجلاس میں پچیس ستمبردوہزار سترہ کو عراق سے کردستان کی علیحدگی کے بارے میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا تھا- عراقی حکومت، ملک کی مختلف سیاسی پارٹیاں، علاقے اور دنیا کے دیگر ممالک عراق سے کردستان کے علیحدہ ہونے کے خلاف ہیں-