پاکستان

دہشتگرد مسرور جھنگوی کیس،جسٹس شوکت صدیقی کی بھی سماعت سے معذرت

شیعیت نیوز: کالعدم اہلسنت والجماعت کے دہشتگرد سرغنہ دہشتگرد مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی  نے بھی معذرت کر لی جس کے بعد پٹیشن کو واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیج دی گئی ،تفصیلات کے مطابق دہشتگرد مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف پٹیشن کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی درخواست گزار کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے مذکورہ پٹیشن کی سماعت سے معذرت کے بعد یہ پٹیشن میرے پاس سماعت کے لئے اس بنیاد پر فکس کی گئی کہ میں نے لال مسجد کے خادم منظور حسین کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف پٹیشن کی سماعت کی تھی منظور حسین کی پٹیشن کے فیکٹس اور گراؤنڈز زیر سماعت پٹیشن کے فیکٹس و گراؤنڈز سے مختلف تھے چونکہ لال مسجد کے خادم منظور حسین کی پٹیشن کے حقائق و واقعات زیر سماعت پٹیشن کے حقائق و واقعات سے مختلف تھے اس لئے میں مذکورہ پٹیشن کی سماعت نہیں کرسکتاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مولانا مسرور نواز جھنگوی کی پٹیشن کسی اور بنچ کے سامنے سماعت کے لئے فکس کریں جس کے بعدپٹیشن کو نئے بنچ کے سامنے فکس کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور خان کاسی کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی واضح رہے اس قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بھی مولانا مسرور کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت سے معذرت کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button