پاکستان

گلستان جوہر کی دیوبند ی مسجد میں چھاپہ دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹس برآمد

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گلستان جوہر کےمختلف علاقوںمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان ہے گرفتار افراد کوئٹہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹں اوراسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں،دریں اثنا کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں80چھاپہ مار کارروائیوں اورمقابلے کے بعد102ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے17پستول،دستی بم اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button