پاکستان

جمعیت کے گرد گھیرا تنگ، حسا س ادارے جامعات میں مسلسل نظر رکھیں گے

شیعیت نیوز: وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں دو حساس اداروں نے اپنے سادہ لباس اہلکار کراچی یونیورسٹی اور دو مزید سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کردیئے ہیں۔ اہلکار طلباء و طالبات کے مختلف تنظیموں سے روابط اور ہمدردی کے کوائف جمع کریں گے۔ اس سلسلے میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور دیگر عملے سے بھی معلومات حاصل کریں گے۔

اہلکار مختلف تنظیموں کے دفاتر اور مشکوک طلباء کے اکٹھے ہونے کے مقامات کی بھی نگرانی کریں گی اور خاص طور پر اداروں میں قائم کینٹینوں اور وہاں موجود عملے اور طلبا کی بات چیت پر بھی خصوصی نظر رکھیں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2010ء میں جب جامعہ کراچی میں ایک مسلک کے طلبہ کے نماز کی ادائیگی کے دوران بم دھماکہ ہوا تھا تو اس کے بعد جے آئی ٹی نے تحقیقات کرکے رپورٹ دی تھی کہ اس دہشت گردی کے واقعے میں کچھ طلبا ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button