یمن

سعودی فوجیوں کے اڈوں پر یمنی فوج کی گولہ باری

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ جوف میں سعودی جارح اتحاد کے فوجیوں کے اڈوں پرگولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی اتحادی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے- یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے نجران و جیزان علاقے کی الاسناد فوجی چھاؤنی میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے اڈوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا- یمنی فوجیوں نے جیزان کی جبل البادی میں بھی سعودی بنکروں پرگولہ باری کی- یمنی فوجیوں نے صوبہ تعز کے موزع علاقے میں جارح سعودی فوجیوں کے اڈے پر بھی گولے برسائے جس میں ایک سعودی فوجی افسر سمیت پانچ فوجی ہلاک ہوگئے-

 

متعلقہ مضامین

Back to top button