یمن

انصار اللہ یمن کی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت

انصاراللہ یمن نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و تشدد کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا کہنا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد مغربی ممالک کی اسلام دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

الحوثی نے مزید کہا جب تک میانمار کے مسلمانوں میں آل سعود اور آل یہود کے لیے کسی قسم کا فائدہ نظر نہ آئے تب تک ان کے حق میں کوئی نہیں بولے گا۔

انصار اللہ کا کہنا ہے کہ میانمار کی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے انسانی حقوق کے علمبردار مغربی ممالک خاموش تماشائی ہیں۔

انصار اللہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں روہنگیا سے 90 ہزار مسلمان ہجرت کرکے بنگلادیش کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔

میانمار میں اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کے ہزاروں مسلمان بنگلادیش ہجرت کرچکے ہیں جبکہ ڈھاکہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں 1.1 میلین میانماری تارکین وطن موجود ہیں جن کو شہریت دینا ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button